ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کب تک؟ دفتر خارجہ نے بتا دیا

10 مئی, 2025 21:28

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی تک سیزفائر پر اتفاق ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے خطے کے امن و استحکام کی خاطر سیزفائر قبول کیا، 7 مئی سے بھارت کی پاکستان کی خود مختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں ہوئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت نے سیز فائر پر اتفاق کرلیا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

مزید پڑھیں:پاکستانی سائبر حملے میں کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

ترجمان کے مطابق بھارتی ڈرون اور میزائل حملوں سے سکیورٹی ماحول مزید غیر مستحکم ہوا، پاکستان نے کامیابی سے دفاع کرکے بھارتی عزائم ناکام بنائے۔

بھارت کا خطے میں نیا معمول قائم کرنے کا خواب چکنا چور ہوا، پاکستان بھارت کو خطے میں بالادستی قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی جنگی جنونیت دنیا کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔