ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار شہید

11 اکتوبر, 2025 08:00

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں 7 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل ہوا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا، مقابلے کے دوران خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد مارے گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی جی پبلک ریلیشنز خیبرپختونخوا نے بتایا کہ حملے کے وقت ٹریننگ اسکول میں موجود تقریباً 200 اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، آپریشن کے دوران ٹریننگ اسکول اور قریبی نادرا آفس کو کلیئر کر دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔