پاک فوج کی بروقت مدد کے باوجود باجوڑ کا جار پل صوبائی حکومت کی توجہ سے محروم

پاک فوج کی بروقت مدد کے باوجود باجوڑ کا جار پل صوبائی حکومت کی توجہ سے محروم
باجوڑ میں اگست 2025ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث علاقے کی سب سے بڑی سڑک اور جار پل تباہ ہو گیا تھا، جس کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پاک فوج کے انجینئرز نے فوری طور پر عارضی پل تعمیر کیا، جس کے ذریعے عوام کی آمد و رفت جاری رہی اور علاقے میں رابطہ بحال ہوا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بروقت مدد قابلِ تحسین ہے کیونکہ پل کے تباہ ہونے سے عوام شدید تکلیف میں تھے۔ پاک فوج نے سیلاب کے فوراً بعد لوہے کا عارضی پل بنا کر مشکلات کم کیں اور وہ اس پر پاک فوج کے مشکور ہیں۔
تاہم عوام نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عارضی پل کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ کچھ روز قبل ایم پی اے کی جانب سے دعوے کیے گئے کہ منصوبے کی منظوری ہو چکی ہے، مگر تاحال نہ مشینری آئی ہے اور نہ ہی کام شروع ہو سکا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے رابطہ پل پر ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا اور نہ ہی کسی صوبائی وزیر نے اس کی خبر لی ہے۔ حکومت کہتی ہے کہ کام آج کل شروع کر دیں گے لیکن اب تک کوئی عملی قدم نظر نہیں آیا۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جو فنڈز مہیا کیے گئے ہیں ان پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ مستقل پل تعمیر ہو سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









