کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید 6 گرفتار

کراچی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔
کراچی کے ضلع ساؤتھ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ تازہ ترین کارروائیوں کے دوران پولیس نے 6 افغان باشندوں کو گرفتار کیا، جن کے پاس قانونی سفری دستاویزات موجود نہیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سے درجنوں غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیر حراست
اس کے علاوہ عارضی رہائش ایکٹ یعنی کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ درخشاں، صدر اور بوٹ بیسن کی حدود میں کی گئیں۔
گرفتار افغان باشندوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا جہاں سے انہیں ان کے ملک واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو گا۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ جو مقامی افراد غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دیں گے یا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










