پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

مسلسل 6 دن تک بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

13 اپریل, 2026 08:07

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور گجرات میں 13 سے 17 اپریل تک بارش متوقع ہے۔ اسی طرح سیالکوٹ، لاہور، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں بھی انہی تاریخوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں بھی 12 سے 17 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر اور غذر میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ مسافر اور مقامی افراد محتاط رہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔