پاکستان ایک بڑا اور خودمختار ملک ہے، کسی کے تابع نہیں، روسی صدر کا بھارتی صحافی کو جواب

روسی صدر نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف سوال کا کرارا جواب دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان خودمختار ملک ہے، کسی کے تابع نہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران ایک پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے ان کے پاکستان مخالف سوال پر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا۔
روسی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑا، اہم اور مکمل طور پر خودمختار ملک ہے، جو کسی دوسرے ملک کے تابع نہیں ہے۔
اس موقع پر روسی صدر نے مشرق وسطیٰ کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران جلد ہی کسی مثبت سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ روس خود بھی امریکہ اور ایران کے درمیان ایک پائیدار معاہدے کا خواہشمند ہے اور اگر روس سے کہا جائے تو وہ ایران کے جوہری معاملے کا حل تلاش کرنے میں بھرپور مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہر پاکستانی پیدائشی طور پر 3 لاکھ 33 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا
صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اس سے پہلے سال 2015 میں بھی ایران جوہری معاہدے کا ایک اہم حصہ رہ چکا ہے، جس کے تحت روس نے ایران سے افزودہ یورینیم کی بڑی مقدار کو اپنے پاس منتقل کیا تھا تاکہ تنازع حل ہو سکے۔
انہوں نے پیشکش کی کہ روس آج بھی ایران کا افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار ہے کیونکہ ایران کے ساتھ روس کے انتہائی قابل اعتماد اور اچھے تعلقات ہیں۔
پیوٹن نے یہ شرط بھی رکھی کہ یہ تمام یورینیم عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہونا چاہیے اور اس پورے عمل میں امریکہ اور اسرائیل سمیت عالمی برادری کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











