کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور ہڑتال پر آزاد کشمیر کے عوام کا شدید ردعمل

آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال اور احتجاج پر وہاں کے عوام نے شدید غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مسلسل ہڑتال اور احتجاج نے وہاں کے عام شہریوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مقامی شہریوں نے ہڑتال کال کرنے والی شرپسند کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس احتجاج کی وجہ سے غریب دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ اور شدید ترین مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر احتجاج، بات چیت کیلئے ریاست سے وفاداری اور اطاعت پہلی شرط ہے، خواجہ آصف
روزگار مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے غریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور اب گھروں میں نہ چینی بچی ہے اور نہ ہی آٹا دستیاب ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث اسپتال، میڈیکل اسٹورز اور تندور تک بند کر دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مریض دواؤں کیلئے اور عام لوگ روٹی کے ایک ایک نوالے کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے غریب عوام نے واضح کیا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے اس احتجاج نے عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور وہ اب مزید کسی بھی قسم کی پریشانی، ہڑتال اور مصنوعی بحران کے بالکل متحمل نہیں ہو سکتے۔
شہریوں نے یہ بھی تذکرہ کیا کہ کچھ مخصوص عناصر کی جانب سے علاقے کی صورتحال کے بارے میں حقائق کے برعکس بالکل غلط خبریں اور من گھڑت افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









