پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے سہولیات فراہم کر رہا ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ان 30 ایرانی شہریوں میں 8 ایسے ماہی گیر شامل ہیں، جن کی کشتی سمندر میں پھنس گئی تھی اور انہیں برطانوی بحری جہاز نے ریسکیو کیا تھا، جبکہ دیگر 22 ایرانی عملے کے وہ ارکان ہیں جنہیں حال ہی میں امریکی حکام نے اپنے قبضے میں لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : جی سیون ممالک نے امریکا ایران امن معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دے دیا
ایرانی شہریوں کے یہ دونوں گروہ آنے والے دنوں میں کراچی کے راستے ٹرانزٹ کریں گے، جہاں سے انہیں ایران روانہ کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کی حکومت ان تمام ایرانی شہریوں کی بحفاظت اور جلد از جلد اپنے ملک واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ایران، امریکہ اور برطانیہ کے حکام کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں ہے۔
انہوں نے عزم دہرایا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر تعاون اور اپنے ایرانی بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح کاربند ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










