پاکستان نے محدود دفاعی بجٹ کے باوجود بھارت پر عسکری برتری ثابت کی، عالمی رپورٹ

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں بھارت 92.1 ارب ڈالر کے فوجی اخراجات کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک رہا جبکہ پاکستان نے محدود دفاعی بجٹ کے باوجود عسکری برتری ثابت کی۔
عالمی تحقیقاتی ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے سال 2025 کے فوجی اخراجات کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں بھارت دنیا کا پانچواں بڑا دفاعی اخراجات کرنے والا ملک رہا ہے، جس کے فوجی اخراجات 8.9 فیصد اضافے کے بعد 92.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ اس کے برعکس پاکستان کے فوجی اخراجات 11 فیصد اضافے کے ساتھ صرف 11.9 ارب ڈالر رہے۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیشی مشیر بھارت میں بدسلوکی پر احتجاجاً دورہ چھوڑ کر واپس روانہ
بھارتی حکام کے مطابق انہوں نے سال 2026 سے 2027 کے لیے اپنے دفاعی بجٹ کو تقریباً 15 فیصد اضافے کے ساتھ 80 ارب ڈالر یعنی 7.85 لاکھ کروڑ روپے تک مختص کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب پاکستان نے اسی سال کے لیے اپنا دفاعی بجٹ صرف 10.8 ارب ڈالر یعنی 3 ہزار ارب روپے تک محدود رکھا ہے۔
محدود دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان نے معرکہ حق اور آپریشن سندور میں اپنی عسکری برتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا اور بڑے بجٹ کے حامل دشمن کو شکست دی۔
پاکستان کے دفاعی بجٹ کا 80 فیصد سے زائد حصہ دیکھ بھال، تنخواہوں اور دیگر لازمی اخراجات پر خرچ ہو کر قومی معیشت کے استحکام میں مدد دیتا ہے۔
اس صورتحال نے ثابت کیا ہے کہ جدید جنگوں میں صرف بڑا بجٹ نہیں بلکہ بہترین تربیت، حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











