اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

امریکہ ایران مذاکرات، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سوئٹزرلینڈ روانہ

21 جون, 2026 08:41

پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر تکنیکی مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

دونوں رہنما سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان منعقد ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران اہم مذاکرات کا آغاز

یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تسلسل کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی روانہ ہوا ہے، جو مذاکرات کے دوران پاکستانی مؤقف پیش کرے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔