پاکستان کا پہلا نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہے

نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 78واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل، تمام سروس چیفس اور مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن سرور شہید کو ان کی عظیم قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 16 ہوگئی
کیپٹن سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران دشمن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ان کی اس بے مثال شجاعت پر انہیں پاکستان کا پہلا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ کیپٹن سرور شہید کی لازوال قربانی پوری قوم کے لیے جرأت اور بہادری کی ایک روشن علامت ہے۔ ان کا یہ جذبہ آنے والی نسلوں کو ہمیشہ فرض شناسی اور حب الوطنی کی ترغیب دیتا رہے گا۔
صدر مملکت نے بھی کیپٹن سرور شہید کی 78ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے حب الوطنی کی ایسی مثال قائم کی جسے ہمیشہ احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے تمام شہدا قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












