اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 16 ہوگئی

26 جولائی, 2026 14:34

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

کلی کند عمرانی، خڈکوچہ اور مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں کی جانے والی ان کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ اور بلوچستان کی بنجر زمینوں پر جھینگا فارمنگ کا آغاز، اربوں روپوں کا زرمبادلہ متوقع

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی متعدد اہم کمین گاہوں اور ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں جاری اس آپریشن میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے تک کارروائیاں اسی طرح جاری رکھی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔