مائیکرو سافٹ کی جانب سے خبردار، ونڈوز 10 کی اپڈیٹس کب سے بند ہورہی ہیں؟

Microsoft warns: When will Windows 10 updates stop?
مائیکرو سافٹ نے اپنے کروڑوں صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد اپنے سسٹم کو اپڈیٹ کرلیں۔
مائیکرو سافٹ نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ 14 اکتوبر 2025 بروز منگل کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔
اس کےبعد ونڈوز 10 صارفین کو آن لائن خطرات سے بچاؤ کے لیے کوئی سیکیورٹی اپ ڈیٹس نہیں ملیں گی۔مائیکرو سافٹ کے ایگزیکٹو یوسف مہدی نے بتایا ہے کہ مائیکرو سافٹ اب ونڈوز 10 پی سیز کے لیے سیکیورٹی فراہم نہیں کرے گا۔
برطانیہ میں صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق، تقریباً 50 لاکھ کمپیوٹر صارفین اب بھی ونڈوز 10 چلارہے ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.