جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ونڈوز 10 کا سفر تمام؛ اپنا ڈیٹا کیسے بچا سکتے ہیں؟ مائیکرو سافٹ نے وارننگ دے دی

09 اکتوبر, 2025 10:40

مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ جلد از جلد اپنے سسٹمز کو اپ ڈیٹ نہیں کرتے تو انہیں سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کمپنی نے باضابطہ تصدیق کی ہے کہ 14 اکتوبر 2025 سے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی، جس کے بعد اس سسٹم کو سیکیورٹی اپ ڈیٹس یا تکنیکی مدد فراہم نہیں کی جائے گی۔

 مائیکرو سافٹ کے ایگزیکٹو یوسف مہدی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ونڈوز 10 والے کمپیوٹرز کام کرتے رہیں گے، مگر سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہ میلویئر اور وائرس جیسے سائبر خطرات کے لیے زیادہ حساس ہو جائیں گے۔ یوسف مہدی نے واضح کیا کہ ونڈوز 11 پر اپ گریڈ کرنا سافٹ ویئر کی فطری ترقی ہے تاکہ نئی خصوصیات اور بہتریاں صارفین تک پہنچ سکیں، کیونکہ ونڈوز 10 پر اب مزید فیچر اپ ڈیٹس نہیں آئیں گی جس کی وجہ سے کچھ ایپلی کیشنز کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے یا وہ کام کرنا بند کر سکتی ہیں۔

 اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 40 فیصد سے زائد ونڈوز صارفین اب بھی پرانا ونڈوز 10 استعمال کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں صارفین کے حقوق کی تنظیموں کے مطابق تقریباً 50 لاکھ کمپیوٹرز اب بھی ونڈوز 10 پر چل رہے ہیں، اور ایک نئے سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ تقریباً 25 فیصد صارفین سپورٹ ختم ہونے کے بعد بھی اسی سسٹم کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو کہ ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سسٹمز کو وقت پر اپ گریڈ کریں تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے، اور جو کمپیوٹر ونڈوز 11 کے لیے اہل ہیں وہ براہِ راست اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔