پاکستان میں سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news for users troubled by slow internet in Pakistan
پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا جا رہا ہے۔
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کا پروجیکٹ کوئپر اگلے سال ملک میں سیٹلائٹ براڈبینڈ سروسز شروع کرے گا۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے پروجیکٹ کوئپر کے وفد کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروسز کے آغاز اور اس کے فوائد پر بات کی گئی۔
وزارتِ آئی ٹی کے مطابق یہ منصوبہ ملک کے ڈیجیٹل منظرنامے میں ایک نمایاں تبدیلی لے کر آئے گا۔
پروجیکٹ کوئپر، جو لو ارتھ آربٹ (LEO) سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، 2026 کے آخر تک پاکستان میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی شروع کرے گا۔ اس منصوبے کا مقصد دنیا کے ایسے دور دراز علاقوں کو بھی تیز رفتار انٹرنیٹ سے جوڑنا ہے، جہاں انٹرنیٹ کی رسائی مشکل یا ناممکن ہے۔
وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل شمولیت کو بڑھانے اور ملک کے کنیکٹیویٹی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی وژن ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد ہر شہری کو، چاہے وہ کسی بھی علاقے میں ہو، تیز، سستا اور محفوظ انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔
پروجیکٹ کوئپر کے تحت 3,236 سیٹلائٹس زمین کے مدار میں تعینات کیے جائیں گے۔ یہ سیٹلائٹس سستے انٹرنیٹ ٹرمینلز کے ذریعے صارفین کو 400 میگا بٹس فی سیکنڈ تک کی رفتار فراہم کریں گے۔
یہ سروس پاکستان کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی رسائی کو بہتر بنائے گی اور ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.