موبائل فونز کے شوقین افراد ہوجائیں تیار، سیمسنگ گلیکسی ایم 17 متعارف؛ قیمت جانیے

Mobile phone enthusiasts get ready, Samsung Galaxy M17 introduced; know the price
جنوبی کوریا کی مشہور کمپنی سام سنگ نے اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کروا دیا ہے۔
گلیکسی ایم 17 کمپنی کی مشہور "ایم سیریز” کا حصہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ماڈل اب تک کا سب سے سستا ماڈل ہے جو ایم سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔ گلیکسی ایم 17 میں 6.7 انچ کی بڑی اسکرین دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ فنگر پرنٹ سینسر اور دیگر جدید سیکیورٹی فیچرز بھی موجود ہیں۔ اس موبائل کی خاص بات اس کا طاقتور کیمرہ سسٹم اور بہتر میموری آپشنز ہیں۔
فون میں پیچھے تین کیمرے دیے گئے ہیں۔ مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے۔ دوسرا کیمرا 5 میگا پکسل اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔ سامنے کی جانب 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس بار کیمرا ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
گلیکسی ایم 17 میں بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی دی گئی ہے۔ اسے 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے فون دیر تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ فون تین مختلف ریم آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ صارفین 4 جی بی، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم میں سے کوئی بھی ماڈل خرید سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جو روزمرہ کے استعمال کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے۔
گلیکسی ایم 17 کو پہلے مرحلے میں چند ممالک میں متعارف کروایا گیا ہے۔ پاکستان میں اس فون کی ممکنہ قیمت 55 ہزار سے 65 ہزار روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔ موبائل صارفین کو یہ نیا فون بہتر فیچرز کے ساتھ مناسب قیمت میں دستیاب ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مارکیٹ میں اچھا ردعمل ملنے کی توقع ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.