منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

مفت وائی فائی منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ خوشخبری سنا دی گئی

14 اکتوبر, 2025 10:29

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف اہم مقامات پر جلد مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں شہر کے 30 سے زائد مقامات کو وائی فائی نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔ ان مقامات میں میٹرو بس اسٹیشنز، دامنِ کوہ، فاطمہ جناح پارک، بلو ایریا اور دیگر مرکزی علاقے شامل ہیں۔ شہری ان جگہوں پر بغیر کسی چارج کے انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔

یہ سروس کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) کے اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد لوگوں کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیم، ریسرچ اور کاروبار کے میدان میں ترقی کی جا سکے۔

اس منصوبے کو "ڈیجیٹل پاکستان” کے وژن کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لے جایا جائے۔ خاص طور پر نوجوانوں اور طلبہ کے لیے یہ اقدام فائدہ مند ثابت ہو گا۔

لاہور، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں بھی اسی طرح کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ جلد ہی وہاں کے عوام کو بھی یہی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام پورے ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔