بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

کیا آپ بھی سست انٹرنیٹ سے پریشان ہیں؟ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو خوشخبری سنادی

15 اکتوبر, 2025 16:01

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے کہ زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔

 کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیبل میں موجود ریپیٹر کی مرمت کامیابی سے ہو گئی ہے، جس کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار اور رابطے کی حالت بہتر ہو گئی ہے۔

تاہم، ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار اب بھی کم ہے۔ اس کی وجہ سے صارفین کو خاص طور پر سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان بھر میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ای کامرس کی تیزی سے ترقی کے باعث بڑے شہروں میں بہتر انٹرنیٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مگر اس کے باوجود عام شہری شکایت کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی رفتار اکثر سست رہتی ہے اور مہنگائی کی وجہ سے اس کی قیمتیں بھی ان کے لیے برداشت سے باہر ہو چکی ہیں۔

موبائل انٹرنیٹ کے صارفین بھی پیکجز کی مہنگائی پر ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتیں بہت زیادہ ہیں جبکہ معیار بہتر نہیں۔ اس صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور معیار دونوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔