ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

موبائل ٹیکنالوجی کی دنیا میں ویوو کا انوکھا قدم!! نیا ماڈل متعارف؛ قیمت جانیے

16 اکتوبر, 2025 11:30

چینی موبائل کمپنی ویوو نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا قدم اٹھا لیا ہے۔

 کمپنی نے پہلی بار کیمرا کٹ کے ساتھ اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ ویوو نے X300 اور X300 Pro ماڈلز کے ساتھ یہ انقلابی فیچر پیش کیا ہے۔ نئے فونز کی خاص بات ان کا پروفیشنل کیمرا کٹ ہے۔ اس میں اضافی لینس اور فوٹوگرافی کے دیگر آلات شامل ہیں، جو پہلے صرف ڈیجیٹل کیمروں میں دستیاب ہوتے تھے۔

ویوو X300 کو 6.31 انچ جبکہ X300 Pro کو 6.78 انچ کی بڑی اور روشن اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ بیٹری کے لحاظ سے بھی یہ فونز خاص ہیں۔ X300 میں 6040 ایم اے ایچ اور X300 Pro میں 6510 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔ دونوں فونز میں 40 واٹ فاسٹ چارجنگ اور 90 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

فونز کو 12 اور 16 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے 256 جی بی اور 512 جی بی کی آپشنز موجود ہیں۔ دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

 

ویوو کا انوکھا قدم،پہلی بار سمارٹ فون کیمرا کٹ کے ساتھ متعارف

 

کیمرا کی بات کریں تو X300 میں بیک پر 200 میگا پکسل کا مین کیمرا ہے۔ اس کے ساتھ دو مزید 50 میگا پکسل کے کیمرے بھی ہیں۔ X300 Pro میں بھی تین کیمرے ہیں، لیکن ان کے فیچرز اور رزلٹ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ دونوں فونز میں 50 میگا پکسل فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے، جو سیلفی کے شوقین افراد کے لیے بہترین ہے۔

X300 Pro کے ساتھ کمپنی نے پہلی بار مکمل کیمرا کٹ دی ہے۔ یہ کٹ ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو موبائل فوٹوگرافی کو پروفیشنل انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اگر صارف یہ کٹ استعمال نہ بھی کرے تو کیمرے کا معیار متاثر نہیں ہوگا۔

قیمت کے لحاظ سے X300 کی ابتدائی قیمت تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ جبکہ X300 Pro کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہے۔ کمپنی نے ان فونز کو فی الحال چین میں لانچ کیا ہے، لیکن جلد ہی یہ ماڈلز پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوں گے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔