ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

گوگل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا یا پاس ورڈ بھول گئے؟ ریکور کرنا اب بہت آسان ہوگیا؛ طریقہ جانیے

16 اکتوبر, 2025 14:54

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی اور ریکوری کو آسان بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔

گوگل کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے فیچر ان لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے جن کے گوگل اکاؤنٹس ہیک ہو گئے ہوں یا جنہیں اپنا پاس ورڈ بھول گیا ہو۔ بہت سے صارفین اس مشکل صورتحال سے گزرتے ہیں جہاں وہ کئی بار کوشش کرنے کے باوجود اپنا اکاؤنٹ واپس نہیں حاصل کر پاتے۔ گوگل کی نئی سیکیورٹی سہولتیں اس مسئلے کو کم کرسکتی ہیں۔

ان میں سے ایک اہم فیچر "ریکوری کانٹیکٹس” ہے، جو بالکل مشہور شو "کون بنے گا کروڑپتی” کے معروف "فون اے فرینڈ” آپشن کی طرح ہے۔ اس فیچر میں صارف اپنے قابل اعتماد دوست یا رشتہ دار کو ریکوری کے لیے منتخب کر سکتا ہے۔ جب صارف کو اپنے اکاؤنٹ کی ریکوری کرنی ہو تو اسے اپنے منتخب شدہ کانٹیکٹ کی مدد حاصل ہو گی۔

 اس کے لیے سب سے پہلے گوگل اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جا کر اس قابل اعتماد شخص کو شامل کرنا ہوتا ہے۔ شامل کرنے کے بعد اس شخص کو ایک دعوتی ای میل بھیجی جاتی ہے تاکہ وہ اس ریکوری عمل کا حصہ بن سکے۔

اگر کبھی اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے میں دشواری پیش آئے، تو صارف کو "Ask Your Friend to Help You Sign In” کا آپشن ملے گا۔ جب یہ آپشن منتخب کیا جائے گا تو اُس کے منتخب کردہ دوست کو ایک کوڈ یا پروموٹ موصول ہوگا۔ جب دوست اس کوڈ کی تصدیق کرے گا تو صارف کو اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی مل جائے گی۔ اس طرح ریکوری کا عمل بہت آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔

گوگل نے ایک اور حفاظتی فیچر بھی متعارف کروایا ہے جس میں فون نمبر کی مدد سے ریکوری کا عمل بہتر بنایا جائے گا۔ اس فیچر کو فعال کرنے کے بعد گوگل صارف سے سابقہ ڈیوائس کا پن یا پیٹرن کوڈ مانگے گا تاکہ تصدیق ہو سکے کہ اصل مالک ہی اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔

یہ نئے سیکیورٹی اقدامات ابھی مکمل طور پر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں، لیکن جلد ہی ہر کسی کو ان کی سہولت میسر ہو جائے گی۔ گوگل کا مقصد صارفین کو اکاؤنٹ ہیکنگ اور ریکوری کی مشکلات سے بچانا ہے تاکہ وہ زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنی معلومات کو محفوظ رکھ سکیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔