بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

کیا آپ کو بھی یوٹیوب پہلے سے مختلف محسوس ہو رہا ہے؟ تو اس کی حیران کن وجہ جان لیں

17 اکتوبر, 2025 11:22

کیا آپ نے حالیہ دنوں میں یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے کچھ نیا محسوس کیا ہے؟ اگر ہاں، تو یہ آپ کا وہم نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ یوٹیوب نے اپنے ویڈیو پلیئر میں تازہ ترین اپ ڈیٹ کر دی ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد ویڈیو پلیئر کو زیادہ صاف، آسان اور بہتر بنانا ہے تاکہ صارفین کو دیکھنے کا تجربہ خوشگوار ہو۔ اپ ڈیٹ میں ویڈیو کنٹرولز کو نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور نئے آئیکونز بھی شامل کیے گئے ہیں جو ویڈیوز کے دیکھنے کے عمل کو مزید دلچسپ اور آسان بناتے ہیں۔

یہ نئی تبدیلیاں 2025 کے شروع میں آزمائی جا رہی تھیں اور اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو چکی ہیں۔ نیا پلیئر موبائل فونز، ویب براؤزرز اور ٹی وی جیسی مختلف ڈیوائسز پر کام کرے گا۔

یوٹیوب نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس میں نئے ویڈیو پلیئر کے راؤنڈڈ بٹن واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

اسی طرح کمپنی نے کچھ اور تبدیلیاں بھی متعارف کروائی ہیں۔ اب یوٹیوب میں کمنٹ سیکشن میں ایک نیا اسٹرکچرڈ سسٹم شامل کیا جا رہا ہے، جس کی مدد سے کمنٹس کے جواب دینا آسان ہو جائے گا۔

مزید یہ کہ کچھ ویڈیوز میں جب آپ لائیک بٹن کو دبائیں گے تو اس پر ایک خاص اور متحرک انیمیشن بھی دکھائی دے گا، جو دیکھنے والوں کے تجربے کو مزید خوشگوار بنائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔