واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Alarm bell rings for WhatsApp users
میٹا کی مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے پیغامات پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا مقصد اسپام یعنی غیر ضروری اور بار بار بھیجے جانے والے پیغامات کو کم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اور کاروباری ادارے نامعلوم نمبروں کو بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد محدود ہو جائے گی۔
یہ نئی پابندی خاص طور پر واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے فائدہ مند ہوگی، تاکہ کاروباری ادارے اپنے صارفین کو زیادہ معیاری اور محفوظ رابطہ فراہم کر سکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر مختلف ممالک میں آزمائشی مرحلے میں ہے۔ اس کے تحت ہر ماہ ایک حد مقرر کی جائے گی، جس سے زیادہ پیغامات کسی نامعلوم نمبر پر نہیں بھیجے جا سکیں گے۔
اگر کوئی صارف یا کاروباری ادارہ اس مقررہ حد کے قریب پہنچ جائے گا، تو واٹس ایپ کی جانب سے ایک وارننگ پیغام دکھایا جائے گا۔ اس میں بتایا جائے گا کہ مزید کتنے پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں۔ اس سے صارفین کو بلاک ہونے سے بچانے میں مدد ملے گی۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ عام صارفین پر اس پابندی کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ یہ حد خاص طور پر اسپام پیغامات کو روکنے کے لیے رکھی جا رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر بھیجا گیا پیغام جواب میں موصول ہو جاتا ہے، تو اس پیغام کو اس حد میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.