واٹس ایپ میں ایسی تبدیلی جو اسے مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گی

A change in WhatsApp that will completely transform it
میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے جو صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گی۔ اس نئی اپڈیٹ کا مقصد واٹس ایپ پر اسپام میسجز کی روک تھام کرنا ہے، تاکہ صارفین کو غیر ضروری اور فضول پیغامات سے نجات مل سکے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اب انفرادی صارفین اور بزنس اکاؤنٹس کی طرف سے ایسے افراد کو میسجز بھیجنے کی ایک حد مقرر کی جائے گی، جنہوں نے پیغام کا جواب نہیں دیا ہوتا۔ اس سے یہ ہوگا کہ کوئی بھی صارف یا بزنس بار بار ایک ہی شخص کو بلا جواب میسجز نہیں بھیج سکے گا۔
واٹس ایپ کا آغاز صرف دوستوں اور خاندان کے درمیان پیغامات بھیجنے کے لیے ہوا تھا۔ مگر وقت کے ساتھ گروپس، کمیونٹیز اور کاروباری پیغام رسانی کی سہولیات نے اس کی شکل بدل دی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو بہت زیادہ میسجز موصول ہونے لگے ہیں، جنہیں پڑھنا اور سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئی حد میں انفرادی صارفین اور بزنس اکاؤنٹس دونوں شامل ہیں۔ البتہ اگر آپ کسی میسج کا جواب دیتے ہیں تو وہ میسجز اس حد میں شمار نہیں ہوں گے۔
مثال کے طور پر اگر آپ کسی سے تین میسجز بھیجتے ہیں اور وہ جواب نہیں دیتا، تو یہ تین میسجز حد میں شمار ہوں گے۔ تاہم اس حد کی مقدار ابھی فائنل نہیں ہوئی ہے اور مختلف نمبروں کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
جب کوئی صارف یا بزنس میسجز کی مقررہ حد تک پہنچ جائے گا، تو واٹس ایپ ایک پیغام کے ذریعے اسے خبردار کرے گا۔ اس پیغام میں اس کی میسجز کی تعداد دکھائی جائے گی تاکہ وہ مزید میسجز بھیجنے سے پہلے سوچ سکے اور بلاک ہونے سے بچ سکے۔
یہ نئی تبدیلی جلد ہی مختلف ممالک میں تجرباتی طور پر شروع کی جائے گی۔ میٹا کا کہنا ہے کہ عام صارفین عموماً اس حد کو نہیں پہنچتے، اس لیے ان کے میسجنگ کے تجربے پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
اس تبدیلی کا مقصد صرف صارفین کو اسپام اور غیر ضروری پیغامات سے بچانا ہے تاکہ واٹس ایپ استعمال کرنا مزید آسان اور خوشگوار ہو جائے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.