دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سامنے آگئی

The reason for the slow internet around the world has been revealed
ایمیزون کی کلاؤڈ سروس ایمیزون ویب سروسز کے اچانک کئی گھنٹوں کی بندش سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے بڑے حصے میں خلل آیا، نتیجے میں ہزاروں ویب سائٹس اور ایپس بند ہوگئی تھیں۔
اس خرابی نے بینکنگ خدمات، سوشل میڈیا پلیٹ فارم خدمات، ایئر لائن بکنگ خدمات اور آن لائن خریداری جیسے نظام بٹھادیے۔ لاکھوں صارفین اپنی معمول کی ایپس اور دیگر آن لائن سہولتوں سے محروم رہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کہتے ہیں یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ انٹرنیٹ کا ڈھانچہ جو ہمیں مضبوط لگتا ہے وہ دراصل بہت نازک ہے معمولی تکنیکی خرابی بھی عالمی سطح پر لاکھوں صارفین کو متاثر کر سکتی ہے۔
اس خلل کے بعد میں تفصیلات کچھ اس طرح سے آئیں کہ خرابی کا تعلق ڈی این ایس (DNS) سسٹم سے تھا، جو انٹرنیٹ کے لیے ایک ”ٹیلی فون ڈائریکٹری“ کی طرح کام کرتا ہے۔ ڈی این ایس یوزر فرینڈلی ویب ایڈریسز جیسے ”amazon.com“ کو آئی پی ایڈریسز میں تبدیل کرتا ہے تاکہ دیگر سسٹمز اس تک رسائی حاصل کر سکیں اس جگہ بگ آنے سے ہزاروں کمپنیوں کے ڈیٹا بیس ایمیزون کے سرورز سے منقطع ہوگئے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.