بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

آئی فون 17 کی طلب کیوں بڑھ رہی ہے؟ حیران کن وجوہات سامنے آگئیں

21 اکتوبر, 2025 10:52

ایپل کی تازہ ترین آئی فون 17 سیریز نے لانچ کے ابتدائی دنوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مختلف مارکیٹ ریسرچ اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور چین میں آئی فون 17 کی فروخت آئی فون 16 کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ رہی ہے۔ یہ دونوں ملک ایپل کی سب سے بڑی مارکیٹیں ہیں جہاں صارفین کی بڑی تعداد اس نئے ماڈل کو پسند کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ فروخت والا ماڈل آئی فون 17 رہا ہے، جس کی فروخت امریکہ اور چین میں مجموعی طور پر 31 فیصد بڑھ گئی ہے۔ خاص طور پر چین میں اس ماڈل کی فروخت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کی وجہ آئی فون 17 کے نمایاں اپ گریڈز ہیں، جن میں روشن تر ڈسپلے، بڑی اسٹوریج کی سہولت، نیا A19 چپ، اور بہتر سیلفی کیمرہ شامل ہیں۔ یہ سب کچھ ایپل نے پرانی قیمت 799 ڈالر کے ساتھ فراہم کیا ہے، جو صارفین کے لیے مزید کشش کا باعث بنا۔

آئی فون 17 پرو میکس ماڈل کے لیے بھی مارکیٹ میں خاص دلچسپی دیکھنے کو ملی۔ امریکہ میں موبائل کمپنیوں نے صارفین کو راغب کرنے کے لیے 100 ڈالر تک کی سبسڈی بھی دی، جس کی وجہ سے اس ماڈل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماڈل کا نیا ڈیزائن، بہتر کولنگ سسٹم اور ایپل کا سب سے جدید کیمرا صارفین کو بہت پسند آیا ہے۔

ایپل نے اس سیریز کے ذریعے 58.6 ملین یونٹس کی فروخت کی اور عالمی مارکیٹ میں 18.2 فیصد شیئر حاصل کیا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد زیادہ ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف امریکہ اور چین بلکہ متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بھی دیکھی گئی، جہاں دبئی مال اور یاس مال کے ایپل اسٹورز کے باہر صارفین کی لمبی قطاریں لگیں۔

یو اے ای میں ایپل نے اپنی قیمتیں برقرار رکھیں، جس کی وجہ سے نقد ادائیگی کرنے والے صارفین نے زیادہ خریداری کی۔ کمپنی نے اپنے نئے فون میں اضافی فیچرز دیے مگر پرانی قیمت برقرار رکھی، جس سے آئی فون 13 یا اس سے پرانے ماڈلز کے صارفین کے لیے اپ گریڈ کرنا آسان اور پرکشش ہوا۔

ایپل اپنی پرو اور پرو میکس سیریز کی کامیابی کے باعث دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کے قریب ہے۔ خاص طور پر یو اے ای کے پریمیئم صارفین نے پرو میکس ماڈل کو اس کے ٹائٹینیم فریم اور جدید کیمرہ خصوصیات کی وجہ سے بہت پسند کیا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔