جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

دنیا میں 1 نہیں 2 چاند ہونے کا بڑا انکشاف؛ اگلے 50 برس میں کیا ہونے جارہا ہے؟

22 اکتوبر, 2025 13:05

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے زمین کے قریب سورج کے گرد گردش کرنے والا ایک چاند نما خلائی پتھر دریافت کیا ہے۔

ناسا کے مطابق یہ خلائی پتھر سورج کے گرد اسی رفتار سے گردش کر رہا ہے جس رفتار سے زمین کرتی ہے، اسی لیے یہ زمین کے ساتھ چاند کی طرح حرکت کرتا دکھائی دیتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ پتھر کم از کم سن 2083 تک زمین کے ساتھ اپنی موجودہ مدار میں رہے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق  2025 پی این 7 کا حجم تقریباً 18 سے 36 میٹر کے درمیان ہے، جو ایک درمیانے درجے کی عمارت کے برابر ہے۔ یہ زمین سے کم از کم چار ملین کلومیٹر کے فاصلے پر آتا ہے، جبکہ اس کا دور ترین فاصلہ سترہ ملین کلومیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔

ناسا نے وضاحت کی کہ یہ خلائی چٹان زمین کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں، تاہم اس کی دریافت مستقبل میں زمین کے قریب موجود خلائی اجسام کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

ناسا کے ترجمان کے مطابق، "یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ زمین کے قریب خلا میں کئی ایسے چھوٹے مگر اہم اجسام موجود ہیں جو اب تک انسانی آنکھ سے پوشیدہ ہیں۔ ان کی تحقیق مستقبل میں زمین کے دفاعی نظام اور خلائی مہمات کے لیے انتہائی قیمتی ثابت ہو سکتی ہے۔”

ماہرین کی تحقیق جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ 2025 پی این 7 کب، کہاں اور کیسے وجود میں آیا — آیا یہ کسی بڑے خلائی تصادم کا ٹکڑا ہے یا سورج کے گرد قدرتی طور پر بننے والا ایک آزاد پتھر۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔