آئی فون 17 پرو میکس کا پی ٹی اے ٹیکس قسطوں میں کیسے ادا کرسکتے ہیں؟ آسان طریقہ سامنے آگیا
the PTA tax for iPhone 17 Pro Max ?
پاکستان میں بینک الفلاح نے اپنے ای کامرس پلیٹ فارم الفا مال کے ذریعے آئی فون 17 پرو میکس کے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کروائی ہے۔
بینک الفلاح کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی سہولت کے تحت اب صارفین پی ٹی اے ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں ادا کر سکیں گے۔
الفا مال کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صارفین پی ٹی اے ٹیکس 3 ماہ سے 36 ماہ تک کی اقساط میں ادا کرنے کے قابل ہوں گے۔ ماہانہ قسطوں کی ابتدائی رقم 10 ہزار 825 روپے رکھی گئی ہے۔
قسطوں کی مختلف مدت اور شرحیں
الفا مال کے مطابق تین اور چھ ماہ کی قسطوں کے منصوبے سود سے پاک ہیں، یعنی ان پر کوئی اضافی چارجز نہیں لگیں گے۔ تاہم، طویل مدت کی اقساط (9 سے 36 ماہ) پر معمولی 2.5 فیصد منافع لاگو ہوگا۔
اگر صارف تین ماہ کی قسطوں کا منصوبہ منتخب کرتا ہے تو ماہانہ قسط 75 ہزار 966 روپے ہوگی اور سود کی شرح صفر فیصد ہوگی۔
چھ ماہ کے منصوبے میں بھی سود کی شرح صفر فیصد ہے، اور ماہانہ قسط 37 ہزار 983 روپے ہوگی۔
نو ماہ کے منصوبے میں 2.5 فیصد منافع کے ساتھ ماہانہ قسط 29 ہزار 767 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 12 ماہ کی اقساط پر بھی 2.5 فیصد منافع ہوگا اور ماہانہ قسط 23 ہزار 438 روپے ہوگی۔
اس کے علاوہ 24 ماہ کے منصوبے میں سود کی شرح 2.5 فیصد کے ساتھ ماہانہ قسط 13 ہزار 964 روپے ہوگی اور 36 ماہ کے منصوبے میں ماہانہ قسط 10 ہزار 825 روپے ہوگی۔
یہ سہولت کس کے لیے فائدہ مند ہے؟
یہ سہولت خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو درآمد شدہ آئی فونز کو پی ٹی اے کے تحت رجسٹر کروانا چاہتے ہیں مگر ایک ساتھ بھاری ٹیکس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس کے ذریعے وہ اپنے پی ٹی اے ٹیکس کو ماہانہ اقساط میں تقسیم کر کے آسانی سے ادا کر سکتے ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو الفا مال کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور اپنے فون کا آئی ایم ای آئی نمبر، نام اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد "اب خریدیں، بعد میں ادا کریں” کے آپشن کے ذریعے اپنی پسند کے ادائیگی پلان کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











