ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل ریڈمی کا نیا کم قیمت فون متعارف؛ قیمت جانیے

24 اکتوبر, 2025 11:58

چینی اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی ریڈمی نے اپنا نیا بجٹ فون متعارف کرایا ہے، جس میں جدید فیچرز اور طاقتور بیٹری کا شاندار امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

ریڈمی کا نیا فون "ریڈمی 90 پرو میکس” کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے، جس میں 9.6 انچ کی بڑی اسکرین دی گئی ہے۔ اس فون کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی 7560 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو طویل وقت تک چارج برقرار رکھتی ہے۔

ریڈمی 90 پرو میکس دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے۔ ایک ماڈل میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری شامل ہے، جبکہ دوسرے ماڈل میں 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری دی گئی ہے۔ یہ فون طاقتور ہارڈویئر کے ساتھ صارفین کو بہترین پرفارمنس فراہم کرتا ہے۔

کیمرا اور آڈیو ٹیکنالوجی میں جدت

ریڈمی نے اپنے نئے فون میں کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں تین 50 میگا پکسل کے کیمرے نصب ہیں، جن کی مدد سے صارفین بہترین کوالٹی کی تصاویر لے سکتے ہیں۔ فرنٹ کیمرا 32 میگا پکسل کا ہے، جو سیلفیز کے شوقین افراد کے لیے بہترین ہے۔

آڈیو ٹیکنالوجی میں بھی بہتری کی گئی ہے۔ فون میں بہتر اسپیکرز اور اضافی بفرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ آڈیو کی کوالٹی مزید صاف اور بھرپور ہو۔ کیمرا کے ساتھ بھی علیحدہ بفرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران استحکام برقرار رہے۔

جدید اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر

ریڈمی 90 پرو میکس میں جدید اسکرین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو تصاویر اور ویڈیوز کو بہترین رنگوں اور وضاحت کے ساتھ دکھاتی ہے۔ اس کے علاوہ فون میں تھری ڈی فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل کیا گیا ہے، جو سیکیورٹی کے لحاظ سے ایک اہم فیچر ہے۔

چپ ٹیکنالوجی اور اینڈرائیڈ 16

فون میں استعمال ہونے والی چپ ٹیکنالوجی کو اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فون اب تک کی سب سے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اس میں ہر لحاظ سے بہتری آئی ہے۔

قیمت اور دستیابی

فی الحال یہ فون صرف چین میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ اس کی قیمت مختلف ماڈلز کے لحاظ سے مقرر کی گئی ہے۔ سب سے کم قیمت والا ماڈل 1 لاکھ 58 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اعلیٰ ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریڈمی جلد ہی یہ فون دیگر ممالک بشمول پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کرے گی، جہاں قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

ریڈمی 90 پرو میکس کو اپنے طاقتور فیچرز اور بہترین پرفارمنس کی وجہ سے کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور بجٹ فون سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے جدید کیمرا، آڈیو ٹیکنالوجی اور بیٹری نے اسے مارکیٹ میں ایک اہم مقام دلایا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔