ہوشیار خبردار؛ گوگل کروم استعمال کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Warning alert; danger warning for Google Chrome users
دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ویب براؤزر گوگل کروم (Google Chrome) میں ایک بڑی سیکیورٹی خامی سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے تقریباً 3.5 ارب صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔
گوگل نے اس خامی کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے ایک ہنگامی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ یہ خامی ایک زیرو ڈے وَلنربلٹی (Zero-Day Vulnerability) ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہیکرز پہلے ہی اس کا فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ نقص ’’CVE-2025-6554‘‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ یہ خرابی کروم کے جاوا اسکرپٹ اور ویب اسمبلی انجن میں ’’ٹائپ کنفیوزن بگ‘‘ (Type Confusion Bug) کی شکل میں پائی گئی ہے۔ اس خامی کے ذریعے ہیکر ایک مخصوص طریقے سے تیار کردہ ’’HTML صفحہ‘‘ کھلا کر صارف کے سسٹم پر خطرناک کوڈ چلانے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔ اس طرح کے حملوں سے صارف کا سسٹم مکمل طور پر متاثر ہو سکتا ہے اور ہیکرز کو اس پر کنٹرول حاصل ہو سکتا ہے۔
گوگل نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2025 میں یہ چھٹی زیرو ڈے پیچڈ ہے جو ہیکرز نے براہِ راست حملوں میں استعمال کیا۔ اس سے قبل بھی ’’CVE-2025-4664‘‘ اور ’’CVE-2025-5419‘‘ جیسی خامیاں سامنے آ چکی ہیں۔
صارفین کو اپ ڈیٹ کی ہدایت
گوگل نے اپنے تمام صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوراً اپنے کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کریں۔ اس کے لیے صارفین کو براؤزر کے ’’Settings‘‘ میں جا کر ’’About Chrome‘‘ کا آپشن دیکھنا ہوگا۔ یہاں صارف کو یہ چیک کرنا ہے کہ ان کا کروم ورژن ’’138.0.7204.96‘‘ یا اس سے نیا ہو۔ اپ ڈیٹ مکمل ہونے کے بعد براؤزر کو لازمی طور پر ری اسٹارٹ کریں تاکہ سیکیورٹی پیچ مؤثر طور پر کام کر سکے۔
اداروں اور کمپنیوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام سسٹمز پر فوری اپ ڈیٹس کریں اور کسی بھی غیر معمولی نیٹ ورک یا براؤزر کی سرگرمی پر نظر رکھیں۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ جب تک نیا پیچ انسٹال نہ ہو جائے، غیر معروف ویب سائٹس سے گریز کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے سے بچا جا سکے۔
سائبر سیکیورٹی کا بڑھتا ہوا خطرہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویب براؤزرز اب سائبر حملوں کا سب سے بڑا ہدف بن چکے ہیں۔ 2024 اور 2025 کے دوران کروم اور اس کے متبادل براؤزرز میں 30 سے زائد زیرو ڈے کمزوریاں سامنے آ چکی ہیں۔ ان حملوں کے ذریعے کریپٹو کرنسی، رینسم ویئر اور سپلائی چین جیسے بڑے سائبر خطرات جنم لے سکتے ہیں، جن سے اداروں اور افراد کی سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










