جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعہ 1447/04/04هـ (26-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کو پی ایس ایل کی منتقلی اور اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز

10 مارچ, 2020 15:53

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے اور پی ایس ایل میچوں کی منتقلی کیلئے سفارشات کردیں ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی آنے والے تمام مریضوں کی اسکریننگ کے لئے کراچی ائیرپورٹ پر اپنا ہیلتھ ڈیسک قائم کرے گا اور اسکریننگ کرے گا۔ پی ایس ایل میچز کی منتقلی اور اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے لئے بھی تجویز دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا وائرس 9 مزید کیس، کراچی میں مجموعی تعداد 13 ہوگئی

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ متاثرہ کورونا کیسز کو قرنطین کیا گیا ہے۔ اسکول کی تعطیلات اور میچز کی منتقلی کا فیصلہ آج شام کو وزیراعلیٰ کریں گے۔

ملک بھر میں اب تک سولہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔