جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

ایف بی آئی کی دستاویزات سے امریکہ میں ملکہ الزبتھ کے قتل کی سازش کا انکشاف

27 مئی, 2023 15:56

ڈی کلاسیفائیڈ ایف بی آئی فائلوں نے ملکہ الزبتھ دوم کے 1983 کیلیفورنیا کے دورے کے دوران ان کے قتل کی ممکنہ سازش کا انکشاف کردیا۔

ایف بی آئی کی ڈی کلاسیفائیڈ ہونے والی فائلوں میں انکشاف ہوا کہ برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو 1983 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دورے کے دوران ممکنہ قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے یوکرین کو 285 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دے دی

تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے سیکورٹی اداروں کو فون کیا اور بتایا کہ اس کی بیٹی کو شمالی آئرلینڈ میں ربڑ کی گولی سے ہلاک کر دیا گیا ہے، اب وہ بدلے کے لیئے ملکہ الزبتھ کو نقصان پہنچائے گا۔

انہوں شخص نے دھمکی دی کہ گولڈن گیٹ برج کے نیچے ڈیوائس نصب کرے گا اور برج کے نیچے سے شاہی بحری جہاز گزرتے ہوئے ڈیوائس پھٹ جائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔