یوم تکبیر کی 28ویں سالگرہ پر مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

پاکستانی مسلح افواج کے سربراہان نے یوم تکبیر کی اٹھائیسویں سالگرہ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف نے یوم تکبیر کی اٹھائیسویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان مشکل چیلنجز کے باوجود عالمی منڈیوں کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہا، بلومبرگ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قومی اتحاد، خود مختاری اور دفاع وطن کے عزم کی علامت ہے۔ یہ تاریخی کامیابی ملک کی مدبرانہ قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور عوام کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ملک کے امن، استحکام اور مؤثر دفاع کی ضامن ہے۔
اس موقع پر مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ قوم نے بھی ایک مضبوط، متحد اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے عہد کی تجدید کی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











