شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملے

اسرائیل نے رات گئے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے فضائی جارحیت کی، جس میں دمشق کے نواحی علاقوں کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے فضائی دفاع نے اسے روک دیا اور دشمن کے متعدد میزائلوں کو مار گرایا۔
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ بمباری کا نشانہ بننے والے مقامات میں سے ایک حفیر التحتا علاقے کے قریب ایئر ڈیفنس بٹالین تھی۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی شہید
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری دو میزائل حملوں پر مشتمل تھی اور ان میں سے ایک میزائل دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب گرا۔ شامی فضائی دفاع نے اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی فائرنگ کی اور متعدد حملے پسپا کردیئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












