روس کا یوکرینی دارالحکومت پر 15واں میزائل حملہ، شہر دھماکوں سے گونج اٹھا

رات گئے ہونے والا میزائل حملہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت پر اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملہ کرنے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
روسی فضائیہ کے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رات گئے 15ویں حملے کے دوران پورا شہر لرز اٹھا۔ شہر کے کئی اضلاع میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن میں کیف کے تاریخی محلے پوڈیل بھی شامل ہیں، جہاں ملبہ گرنے سے ایک مکان کی چھت کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین کا ڈرون سے متعلق الزام کا مقصد مغرب سے زیادہ ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ہے : ایران
میئر اور شہر کی ملٹری انتظامیہ کی ابتدائی معلومات کے مطابق رات گئے ہونے والے حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ میزائلوں اور ڈرونز کا مجموعہ معلوم ہوتا ہے۔ شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس کام کر رہا ہے۔ ایک میزائل کو مار گرایا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












