اسرائیل : کھانے کے دوران لال بیگ کو دیکھ کر خاتون کی چیخ سے افراتفری مچ گئی، دو زخمی

تل ابیب کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران ایک خاتون نے چیخنا شروع کردیا، جس نے دہشت گردی کے حملے کا خدشہ پیدا کر دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک خاتون نے ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے چیخنا شروع کر دیا اور اس سے وہاں موجود اور ملحقہ دکان میں موجود صارفین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ دہشت گردانہ حملے کے خوف سے بھاگنے، چیخنے اور ایک دوسرے کو روندنے لگے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کرسیوں اور میزوں کو الٹ دیا گیا۔ بھگدڑ میں، ٹوٹے ہوئے شیشے سے دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ افراتفری کی وجہ جاننے کے لیے پولیس فوراً پہنچی تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ معاملہ ایک لال بیگ کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملے
ریسٹورنٹ میں موجود ایک گاہک نے بتایا کہ گھبراہٹ میں، خاتون نے میز الٹ دی تھی اور حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ یہ میرے ساتھ اب تک کی سب سے خوفناک چیز تھی۔
رپورٹ میں ایک اور عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیا کہ راستے میں بہت سے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ شیشے پر گرے اور کٹ گئے۔
ایک اور مقامی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موقع پر موجود ایک حاملہ خاتون کو ایمرجنسی کلینک جانا پڑا تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ اس کے حمل کوئی نقصان تو نہیں پہنچا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












