جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

ترکی، سویڈن کے نیٹو کے ساتھ الحاق کو حتمی شکل دے : امریکہ کا زور

31 مئی, 2023 10:18

انٹونی بلنکن نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ ترکی کی جانب سے سویڈن کے نیٹو سے الحاق کا معاملہ انقرہ کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فروخت سے منسلک ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شمالی سویڈن کے شہر لولیا میں سویڈن کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا واشنگٹن جولائی کے وسط میں نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے وقت پر سویڈن کے الحاق کو مکمل کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مشتبہ روسی جاسوس سفید بیلوگا وہیل سویڈن میں نمودار

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے اور آگے نہ بڑھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ترکی نے اہم اور جائز خدشات کا اظہار کیا ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ دونوں نے ان خدشات کو دور کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس عمل کو آنے والے ہفتوں میں مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہو سکتا ہے، اور ہونا بھی چاہیے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ ہو جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔