جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل میں ملوث 3 افراد کو سزائے موت

ایران کے جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل میں ملوث 3 افراد کو سزائے موت (فوٹو: فائل)
ایران کی عدالت نے سال 2020 میں جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو موت کی سزا سنادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث تینوں افراد خلاف عدالتی کارروائی ارومیہ کی عدالت میں کی گئی، جس میں انہیں سزائے موت سنائی گئی ہے۔
ایران حکام کہنا تھا کہ مغربی صوبے آذربائیجان میں گرفتار کیے گئے 8 میں سے 3 افراد پر تحقیقات کے بعد اسرائیل کی قابض حکومت کے لیے جاسوسی کا الزام لگایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: امریکی انتخابات؛ حزب اللہ کے اسرائیل پر وار! میزائلوں کی برسات
تینوں مجرمان پر مشروبات کی اسمگلنگ کی آڑ میں شہید فخری زادہ کے قتل کیلئے سامان ایران منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔
ایرانی جوہری سائنسدان فخری زادہ کو نومبر 2020 میں دارالحکومت میں انکی گاڑی پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا تھا، تہران نے حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا۔
مزید پڑھیں: ایران میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، بریگیڈیئر سمیت پائلٹ شہید
دسمبر 2022 میں عدلیہ کے اس وقت کے ترجمان مسعود ستائشی نے کہا کہ قتل میں اسرائیل کے ساتھ مل کر مشتبہ سازش کرنے کی بنا پر 9 افراد کو "بدعنوانی” کے سنگین جرم کا ملزم قرار دیا گیا۔
فخری زادہ کو جب شہید کیا گیا تو وہ ایران کے جوہری پروگرام میں اپنے کردار کی وجہ سے امریکی پابندیوں کی زد میں تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












