منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

امریکی انتخابات؛ خلا سے ووٹ ڈالنے والے آنکھوں سے اوجھل کیوں؟

06 نومبر, 2024 19:18

امریکی انتخابات میں دنیا بھر سے شہریوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا لیکن دو افراد ایسے بھی تھے جنہوں نے خلا سے ووٹ کرکے نئی تاریخ رقم کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کے 2 خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور امیدواروں کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

دونوں خلابازوں نے ایب سینٹی ووٹ کے قانون کے تحت الیکٹرک بیلٹ کے اپنا قیمتی ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید پڑھیں: پاپولر ووٹوں کی تعداد میں بھی ٹرمپ آگے، کتنے کروڑ ووٹ ملے؟

ناسا کے خلابازوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد خلائی اسٹیشن سے تصویر بھی شیئر کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں ہیرس کاونٹی کلرک آف کورٹ آفس نے بتایا ہے کہ ناسا کے خلابا زبچ ولمور، سنی ولیمز اور ڈان پیٹیٹ نے انتخابات کے دن سے ایک روز قبل بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) سے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخابات؛ کونسے افراد ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوسکتے؟

واضح رہے کہ اسمتھ سونین ایئر اینڈ اسپیس میوزیم کے مطابق انتخابی دن سے پہلے ایک خفیہ الیکٹرانک بیلٹ اسپیس سینٹر کو بھیجا جاتا ہے، جسے خلا باز ای میل کے ذریعے حاصل کردہ اسناد سے رسائی حاصل کرکے واپس ہیریس کاونٹی کلرک کے دفتر بھیجتے ہیں۔

Astronauts Sunita Williams and Barry E. Wilmore in the International Space Station, preparing to vote in the U.S. election through an encrypted system.

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔