پاکستانی نژاد علی شیخانی نے بھی انتخاب جیت لیا

پاکستانی نژاد علی شیخانی نے بھی انتخاب جیت لیا (فوٹو: فائل)
پاکستانی نژاد امریکی تاجر علی شیخانی نے فورٹ بینڈ کاؤنٹی کانسٹیبل کے عہدے کیلئےے 5 نومبر کو ہونیوالے انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طور پر ڈیموکریٹ نبیل شیک کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
کاؤنٹی کانسٹیبل کے انتخابات مقامی سطح پر منعقد ہوتے ہیں جہاں ایک مخصوص مدت کیلئے قانون نافذ کرنے والے کرداروں میں خدمات انجام دینے والے افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے علی شیخانی کاروبار اور بہتر مستقبل کی تلاش کی امریکا آئے اور اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ٹیکساس میں بطور پولیس افسر کام کرکے گزارا۔
مزید پڑھیں: پاپولر ووٹوں کی تعداد میں بھی ٹرمپ آگے، کتنے کروڑ ووٹ ملے؟
انہوں نے 2012 میں شیخانی گروپ کی بنیاد رکھی، ابتدائی طور پر ٹیکساس میں کام کیا بعدازاں اپنے کاروبار کو پاکستان میں بھی پھیلایا۔
گزشتہ 12 سالوں میں انکی کمپنی نے 250 ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ساتھ ساتھ امریکہ اور پاکستان میں 40 کاروباروں اپنی کمپنی سے منسلک کیا ہے۔
مزید پڑھیں: حماس کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر پہلا بیان سامنے آگیا
شیخانی گروپ کیلئے اسوقت 2 ہزار سے زائد افراد ملازمت کررہے ہیں جبکہ مختلف شعبوں گیس اسٹیشن، پیٹرول پمپ، شمسی توانائی اور دیگر سے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












