ریما نے کِس امیدوار کو ووٹ ڈالا، مداحوں کے اداکارہ سے سوال

ریما نے کِس امیدوار کو ووٹ ڈالا، مداحوں کے اداکارہ سے سوال (فوٹو: فائل)
پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ ریما نے امریکی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرکے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ریما نے اپنے شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر اَپ لوڈ کی اور ساتھ ہی یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔
ماضی کی اداکارہ نے اس حوالے سے مختلف انسٹا اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں جن میں انہیں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ہانیہ پر ماہرہ کو کاپی کرنے کا الزام لگنے لگا، مگر کیوں؟
اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا انہوں نے ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا یا ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس کو؟
مزید پڑھیں: نعیمہ نے کس بالی ووڈ ‘خان’ کیلئے بال کٹوانے کی حامی بھر لی؟
یہ سوال مداحوں کی جانب سے ان کے کمنٹس سیکشن میں کیے گئے جب کہ کئی صارفین نے اپنے اندازوں کے مطابق بتایا کہ ریما نے کسے ووٹ دیا ہوگا، متعدد نے ٹرمپ کا نام لیا۔
تاہم اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا ہے۔

View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












