منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

اداکارہ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

07 نومبر, 2024 20:43

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر تنقید کے تیر چلادیے۔

ایف ایچ ایف کیساتھ پوڈ کاسٹ گفتگو کے دوران اداکارہ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نوجوان نسل میں غیر حقیقی توقعات پیدا کررہے ہیں۔

بطور میک اَپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل مواد بنانے والی اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو چیزیں اِن لوگوں کی جانب سے شیئر کی جارہی ہیں وہ موجودہ نسل کو بھٹکا رہی ہیں، میڈیا پر جو چیزیں دکھائی جاتی ہیں وہ ان کی اپنی زندگی کی حقیقی عکاسی نہیں ہوتیں۔

مزید پڑھیں: ڈرامے میں منفی کردار! اداکارہ بھی بول اٹھیں

اداکارہ نے انفلوئنسرز کی اثر رسوخ والی زندگی کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ یہ محض ایک دھوکا ہے۔

زویا ناصر نے کہا کہ یہ ناضرین پر منحصر ہے کہ وہ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں کوئی انہیں زبردستی راغب نہیں کرسکتا لیکن میری کوشش ہوتی ہے وہ چیزیں بتائی اور سیکھائی جائیں جو حقیقی زندگی میں کاربند ہوں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔