منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان آنا ہے یا نہیں! بھارت واضح جواب دے

07 نومبر, 2024 18:53

چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے حوالے بھارت کو واضح اور تحریری جواب دینے کیلئے پیغام پہنچادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان طویل عرصے بعد آئندہ برس فروری، مارچ میں چیمپئینز ٹرافی کی صورت میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، ہر بار کی طرح بھارت نے اب بھی رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کردیا،اسی لیے غیریقینی کی فضا ختم نہ ہو سکی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) عموما 3 ماہ قبل اپنے ایونٹس کا شیڈول جاری کرتی ہے، اب بھی یہی ارادہ ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان جانے کے حوالے سے اپنی حکومت سے ہاں یا ناں میں تحریری جواب لے کر دے،10،11 اور 12 نومبر کے دوران کسی ایک دن شیڈول جاری کرنے کی تقریب ہوگی جس میں آئی سی سی حکام بھی موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فائنل کہاں ہوگا؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی

اگر بھارت سے کوئی جواب نہ ملا تو بھی شیڈول جاری کر دیا جائے گا جس میں اس کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں،البتہ انکار کی صورت میں آئی سی سی نے پہلے سے ہی ایک پلان بی بنایا ہوا ہے جس کیلیے اضافی بجٹ بھی مختص ہو چکا لیکن عوامی سطح پر بات نہیں کی جاتی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ آگیا

دوسری جانب پی سی بی کو پوری امید ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلیے آئے گی، مجوزہ شیڈول کے مطابق 19 فروری کو میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کراچی میں میچ سے ایونٹ کاآغاز ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔