منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں برف باری، لوگ پریشان

07 نومبر, 2024 19:17

سعودی عرب کے صحراؤں میں برف باری کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کا نام آتے ہی ذہن میں سب سے پہلے صحرا اور شدید گرمی کا تصور آتا ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں نے حالات یکسر تبدیل کردیے ہیں۔

تاریخی الجوف میں جگہ جگہ برف باری سے صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جسے دیکھ کر مقامی لوگ حیران ہیں۔ یہ علاقہ عام طور پر پورے سال خشک موسم کیلئے مشہور ہے جبکہ یہاں بارش یا برف باری کا تصور بھی ممکن نہیں تھا۔

رواں سال غیر معمولی موسمی حالات کے باعث برف باری ہوئی ہے اور لوگ سڑکوں پر برف کے ڈھیروں کے درمیان چلتے ہوئے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مقامی افراد نے برف باری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کا موسمیاتی ادارہ بھی شدید موسمی وارننگز جاری کر رہا ہے اور لوگوں کو متنبہ کررہا ہے کہ وہ طویل اور سخت موسمی حالات کیلئے تیار رہیں۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں، تیز ہوائیں، اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔