شوہر نے ڈرامہ دیکھنے پر بیوی کو طلاق دیدی

شوہر نے ڈرامہ دیکھنے پر بیوی کو طلاق دیدی
کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کی میگاہٹ ڈرامہ سیریز ”کبھی میں کبھی تم“ اپنے شاندار اختتام کو پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس ڈرامے کی مرکزی کہانی میں ایک ایسے لاپروا لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو شادی کے بعد ایک ذمہ دار اور اپنی فیملی کے لیے بڑی سپورٹ بن جاتا ہے۔
آج نیوز ڈیجیٹل نے رپورٹ کیا ہے کہ 30 سالہ ثمینہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے اس سے پہلے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میری کوئی اولاد نہیں ہے اور نہ ہی میرے ماں باپ ہیں اس لیے میں ڈرامے دیکھ کر اپنا ٹائم پاس کرتی تھی لیکن میرے شوہر کو اس بات سے چڑ تھی۔
خاتون کا مزید کہنا ہے کہ اب وہ دوبارہ اپنا گھر بسانا چاہتی ہے اور وہ ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو اس کی قدر کرے اور اسے عزت دے ، خواہ وہ اس سے عمر میں بڑا ہی کیوں نہ ہو۔
مزید پڑھیں:کالا جادو دکھانے پر ڈرامہ سیریل شدید تنقید کا شکار ہو گیا
مزید پڑھیں:‘ہمسفر’ ڈرامہ فواد سے پہلے کِس اداکار کو آفر ہوا تھا؟
ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم بہت پسند تھا۔ ایک دن میں اس ڈرامے کو دیکھ رہی تھی کہ میرا شوہر آگیا اس نے جب مجھے ٹی وی دیکھتے ہوئے دیکھا تو غصے میں آپے سے باہر ہوگیا ۔
اس نے ٹی وی توڑ دیا اور کہنے لگا کہ تم ہر وقت ڈرامے دیکھتی رہتی ہو۔ تمہارا اور کوئی کام نہیں ہے اور مجھے طلاق دے دی۔
دوسری جانب ڈرامے میں میاں بیوی کوایک دوسرے کا بڑ اسہارا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور یہی چیز کسی بھی رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔
لیکن اس ڈرامے کی بدولت ایک خاتون کا گھر بھی اجڑ گیا۔ جسے اس کے شوہر نے اس بنا پر طلاق دے دی کہ وہ یہ ڈرامہ شوق سے دیکھتی تھی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک عورت کو اپنی روداد سناتے ہوئے دکھایا گیا ہےکہ کس طرح اس کے شوپر نے محض ڈرامہ دیکھنے پر اسے طلاق دے دی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












