منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

لبنان؛ حسن نصر اللہ کے چچا و دیگر گھر والے بھی اسرائیلی حملوں میں شہید

07 نومبر, 2024 20:10

لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے چچا بھی صہیونی حملوں میں جام شہادت نوش کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر صہیونی حکومت کے تازہ ترین حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے چچا شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حسن نصر اللہ کے چچا سمیت گھر کے کئی دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کیسے شہید ہوئے؟ حزب اللہ کے اہم رہنما کا بیان آگیا

دوسری جانب الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقے مجدل بلھیص پر حملہ کیا ہے، جس میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 63 افراد زخمی ہیں۔

صہیونی فوج نے تاریخی شہر بعلبک اور جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔