انتخابات میں فتح! ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ

انتخابات میں فتح! ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ (فوٹو: فائل)
امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کے فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 277 سے بڑھ کر 295 ہوگئی ہے، اسی طرح انکی جائیداد میں بھی حیران کُن اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی اور اسے بند کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ تھا جو ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے تحت فروری 2022 میں ٹروتھ سوشل کے نام سے آغاز کیا تھا۔
ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں کامیاب ہوتے ہی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: امریکی انتخابات؛ خلا سے ووٹ ڈالنے والے آنکھوں سے اوجھل کیوں؟
اس اضافے کے ساتھ کمپنی کے اثاثوں میں ایک ارب ڈالر ( 2 کھرب ، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے ) کا اضافہ ہوا۔
اس سے قبل یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ٹروتھ سوشل مسلسل نقصان کے باعث بند ہوسکتی ہے تاہم ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی حوصلہ افزا ہونے سے کمپنی کا مستقبل روشن ہوتا نظر آتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












