غزہ جنگ؛ قابض افواج نے 70 فیصد خواتین و بچوں کو شہید کرڈالا

فلسطینیوں کی بےدخلی؛ مصر کا امریکا کو دوٹوک انکار (فوٹو: فائل)
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک قابض صہیونی افواج نے 70 فیصد بچوں اور خواتین کو شہید کیا۔
دورانِ جنگ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جانا عالمی جنگی کی شدید خلاف ورزی ہے تاہم امریکا سمیت یورپی ممالک کے اتحادیوں کی ملی بھگت سے اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران 70 فیصد بچوں اور خواتین کو شہید کردیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی قابض فوج کے آج کے حملوں میں 17 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں سے 13 غزہ کی پٹی کے شمال میں ہونے والے حملوں میں شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کے حجاب پر پابندی عائد
اسی دوران فلسطینی ذرائع نے غزہ کے جنوب میں خان یونس پر صیہونی قابض فوج کے حملے میں ایک معصوم فلسطینی بچے ارکان محمود عمران کی شہادت کی بھی اطلاع دی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی مظالم کا پردہ چاک کرنیوالے صحافی کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا
دوسری جانب صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے غزہ کے جنوب میں رفح شہر کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کردی جس میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوئے تاہم انکی اصل تعداد سامنے نہیں آئی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












