منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

حزب اللہ کے اسرائیل پر کاری وار؛ 6 اسرائیلی فوجی جہنم رسید

08 نومبر, 2024 19:11

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفا کے قریب فوجی مرکز کو میزائلوں سے نشانہ بناڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں حزب اللہ نے دوسری بار صہیونی ریاست کے ساحلی شہر حیفا کے فوجی مرکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

مزاحمتی تنطیم کا کہنا ہےکہ ” دشمن کے حملوں اور قتلِ عام کے جواب میں” حیفا کے شمال مغرب میں سٹیلا میریس بحری فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کے حجاب پر پابندی عائد

دوسری جانب نے سرحدی گاؤں عیترون میں حزب اللہ کے مجاہدین اور صہیونی فوج کے درمیان لڑائی کے نقصانات کی تفصیل بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کیساتھ شدید جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔