منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

اسرائیلی شائقین میں بھی نیتن یاہو کی روح آگئی، میچ کے بعد لڑ پڑے

08 نومبر, 2024 18:13

نیدرلینڈز میں فٹبال میچ کے بعد اسرائیلی شائقین کی فلسطینی مظاہرین سے اسٹیڈیم کے باہر گتھم گتھا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں جاری یوروپا لیگ فٹبال میچ کے بعد اسرائیلی فٹبال ٹیم مکابی تل ابیب کے حامیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مکابی تل ابیب کے سیکڑوں حامیونے نے یورپی ملک ایمسٹرڈیم پہنچے، میچ سے قبل مرکزی چوک پر ریلی نکالی اور اسرائیلی پرچم لہرائے جبکہ فلسطینی جھنڈوں کو اُتار دیا اور فلسطینی جھنڈوں کی بےحرمتی کی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کے حجاب پر پابندی عائد

اسرائیلی حامیوں نے فلسطینوں اور عرب مخالف نفرت انگیز نعرے بھی لگائے جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل اسرائیلی تماشائی اسپین میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کے دوران بھی شور مچاتے رہے اور اس دوران عرب مخالف ترانے پڑھے گئے۔

مزید پڑھیں: وزیر دفاع کو ہٹانے کے بعد صہیونی ریاست میں مظاہرے پھوٹ پڑے

جھڑپ کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہوٹلوں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کیلئے ہنگامی طور پر 2 طیارے ایمسٹرڈیم بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

قابض صہیونی ریاست اور انکے حامی فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور لبنان کی مزاحمت تحریک حزب اللہ سے شکستوں کے سبب شدید تناؤ کی زد میں ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کو ملک میں وزیر دفاع کو ہٹانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔