منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

مہوش حیات نے یو یو کے گانے میں تہلکہ خیز انٹری مار لی

08 نومبر, 2024 15:44

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گانے ’جٹ مہکما‘ کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں فنکاروں نے بھارتی میوزک لیبل ٹی سیریز کے بینر تلے بننے والے گانے ’جٹ مہکما‘ میں ایک ساتھ جلوے بکھیرے، یہ گانا ہنی سنگھ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے میوزک ایلبم ’گلوری‘ کا حصہ ہے۔

اس گانے کی ویڈیو میں  مہوش حیات کو انتہائی بولڈ انداز میں ہنی سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ پرتیعش ہوٹل کے ریڈ کارپٹ پر چلتے دکھایا گیا ہے۔ گانے میں مہوش حیات کو گلوکار کی محبوبہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مہوش حیات معروف بھارتی گلوکار کیساتھ جلوہ گر ہو نگی

  مہوش حیات نے اپنے دلکش انداز سے گانے میں جان ڈال دی ہے۔ ان کی خوبصورت مسکراہٹ  اور اعتماد نے ویڈیو کو خاص بنا دیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by T-Series (@tseries.official)

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔